غیرقانونی تارکین وطن کو واپس نہ لینے والے ممالک کو بھاری معاشی قیمت چکانا ہوگی: ٹرمپ

0 101

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غیرقانونی تارکین وطن کو واپس نہ لینے والے ممالک کو بھاری معاشی قیمت چکانا ہوگی۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پہلے غیر قانونی افراد کو روکنا تیسری ترجیح تھی، اب پہلا ایجنڈا ہے، غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے 6 جنوری حملہ کیس کی تحقیقاتی ٹیم کیخلاف ایکشن کا اعلان بھی کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق محکمہ انصاف کے درجنوں افسران ناقابل اعتبار قراردے کر ملازمتوں سے فارغ کر دیا گیا، ٹرمپ نے فلوریڈا میں ارکان کانگریس سے خطاب میں اپنی جیت کو سیاسی زلزلہ قرار دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکم ٹیکس کے مکمل خاتمے کا انقلابی منصوبہ پیش کیا اور کہا کہ امریکی شہریوں کی مالی حالت بہتر بنانا اور ملک کی معیشت کو نئی بلندیوں تک پہنچانا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ انکم ٹیکس ختم کریں گے، دوسری قوموں پر ٹیکس لگا کر اپنے لوگوں کو امیر بنائیں گے، امریکا کو اس نظام کی طرف لوٹنا ہوگا جس نے ماضی میں ہمیں امیر اور طاقتور بنایا۔

امریکی صدر نے کہا کہ چین کا اے آئی چیٹ بوٹ ایک ویک اَپ کال ہے، میں اسے ایک مثبت اثاثے کے طور پر دیکھتا ہوں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.