عوام کو سستی بجلی اور گیس کی فراہمی کیلئے پالیسی ناگزیر ہے: شیری رحمان

0 109

سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے بری طرح متاثر ہورہا ہے، پاکستان میں سولرائزیشن کے بعد ہی یقینی انرجی فراہم کی جاسکتی ہے۔

شیری رحمان کا رینیوایبل فرسٹ اور پاکستان سولر ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک روزہ سولر انرجی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سستی بجلی حاصل کرنا ہر پاکستانی شہری کا حق ہے۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ توانائی یعنی بجلی اور گیس بھی انٹرنیٹ کی طرح عوام کا بنیادی حق ہے، انٹرنیٹ کی فراہمی کے ساتھ ساتھ بجلی کی بھی سستی اور مستقل فراہمی یقینی بنائی جانی چاہئے، انہوں نے کہا کہ ہمیں مستقل اس پر کام کرنے اور پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.