اردن کا فلسطینیوں کو ان کی سرزمین پر برقرار رکھنے کے اٹل مؤقف کا اعادہ

0 101

اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے فلسطینیوں کو ان کی سرزمین پر برقرار رکھنے کی ضرورت پر اپنے مضبوط مؤقف کا اعادہ کیا ہے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اردن کی شاہی عدالت کے جاری بیان میں بتایا گیا کہ شاہ عبداللہ نے گزشتہ روز برسلز میں یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین، یورپی پارلیمنٹ کی صدر روبرٹا میزولا اور یورپی یونین کے صدر انتونیو کوسٹا سے الگ الگ ملاقاتوں میں دو ریاستی حل کے مطابق فلسطینیوں کو ان کی سرزمین پر رکھنے اور ان کے جائز حقوق کی ضرورت پر اپنے مضبوط موقف پر زور دیا۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینیوں کو غزہ کی پٹی سے اردن اور مصر منتقل کرنے کے منصوبے بارے تجویز پیش کی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.