سب کو مل کر ملکی معیشت کیلئے کردار ادا کر نا ہے،جنرل عاصم منیر

ہمیں کبھی امید کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے ، آرمی چیف کا تقریب سےخطاب

0 83

اسلام آباد(شوریٰ نیوز) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہےکہ سب کو مل کر ملکی معیشت کیلئے کردار ادا کر نا پڑے گا،ہمیں کبھی امید کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے، ہماری سر زمین بہت سے معدنیات سے مزین ہے اور ہماری معاشرتی ذمہ داری ہے کہ ہم مل کر ملکی معیشت میں اپنا کردار ادا کریں۔پاکستان منرل سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومتِ پاکستان نے تمام اداروں کے ساتھ مل کر ایس آئی ایف سی کا قیام یقینی بنایا، اس کا قیام تمام شراکت داروں کو ایک پلیٹ فارم پر لاتا ہے جب کہ منرل سمٹ ملکی وغیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے آسان کاروبار کے نئے اصول وضع کرتا ہے۔امن اور خوشحالی کے راستے پر گامزن رہنا ہی استقامت ہے، معدنیاتی پروجیکٹس عوام کی ترقی کا زینہ ہیں۔ سورۃ رحمٰن میں اللہ تعالیٰ نےفرمایا ’اورتم اپنےرب کی کون کون سی نعمتوں کوجھٹلاؤگے‘۔آرمی چیف نے قرآن پاک کاحوالہ دے کرواضح کیا کہ اللہ ان کی مدد کرتا ہےجو اپنی مدد آپ کرتے ہیں۔ ملک پر نظر ڈالیں تو برف پوش پہاڑوں سے لے کر صحراؤں کی وسعت تک کیا کچھ نہیں، ساحلی پٹی سے میدانی علاقوں تک اس سر زمین میں کیا کچھ نہیں ہے، ہماری معاشرتی ذمہ داری ہے کہ ہم مل کر ملکی معیشت میں اپنا کردار ادا کریں ، ہمیں کبھی امید کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے، ہماری سر زمین بہت سے معدنیات سے مزین ہے، بیرونی سرمایہ کاروں کو دعوت دیتے ہیں کہ پاکستان میں چھپے خزانوں کی دریافت کریں۔اس موقع پر آرمی چیف نے بیرک گولڈ کے سی ای او اور پریذیڈنٹ مارک برسٹو کا شکریہ ادا کیا جب کہ انہوں نے سعودی مائننگ منسٹر انجینئیر خالد بن صالح المدیفر اور دیگر سرمایہ کاروں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.