غربت کے خلاف، عوام کے مفاد میں کام کرنا ہو گا، شہباز شریف

ماضی میں لوگوں کے ذہنوں میں زہر گھول کر معاشرے کو تقسیم کیا گیا

0 95

اسلام آباد(شوریٰ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ غربت کے خلاف، عوام کے مفاد میں کام کرنا ہو گا، ماضی میں لوگوں کے ذہنوں میں زہر گھول کر معاشرے کو تقسیم کیا گیا، نیب لوگوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بناتی رہی، انہوں نے منرل سمٹ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ لوگوں کی کرپشن کو نظر انداز کیا گیا۔ نیب لوگوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بناتی رہی۔ بدقسمتی سے معاشرہ تقسیم ہوچکا ہے۔ لوگوں کے ذہنوں میں زہر گھول دیا گیا ہے۔ کیا اس صورتحال میں ملک کی ترقی کے لیے کام کیا جاسکتا ہے اس کا جواب نہیں ہے۔تھر کول دنیا کے بڑے کوئلے کے منصوبوں میں سے ایک ہے۔ریکوڈک کا منصوبہ ملک کی تاریخ میں خاص اہمیت کا حامل ہے۔ گزشتہ 75 سال میں ہم نے اپنی قیمتی دولت پر توجہ نہیں دی۔ کیا ہم کسی کارٹیل یا سیاسی وجوہات کی بنا پر تذبذب کا شکار تھے ۔ ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنا ہے۔ باتیں بہت ہوگئیں اب ملک کی ترقی کے لیے کام کرنا ہے۔ جنگ اب کوئی آُپشن نہیں رہ گئی ہے۔ پاکستان جوہری طاقت ہے تاہم یہ طاقت کسی کے خلاف استعمال کے لیے نہیں۔ ہمارے پڑوسیوں کو سمجھنا چاہیے کہ امن کے ساتھ رہا جائے اور مسائل کے حل کے لیے بامقصد مذاکرات کیے جانے چاہئیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.