غیر قانونی بستیوں کی تعمیرکیخلاف مظاہرے،صیہونیوں کا حملہ 11فلسطینی زخمی

غاصب صیہونی فوجیوں نے غرب اردن میں ایک فلسطینی شہری کے مکان کو مسمار کردیا ہے

0 110

تل ابیب(شوریٰ نیوز) غیر قانونی بستیوں کی تعمیرکیخلاف مظاہرے،صیہونیوں کا حملہ 11فلسطینی زخمی، غاصب صیہونی فوجیوں نے غرب اردن میں ایک فلسطینی شہری کے مکان کو مسمار کردیا ہےفلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے فوجیوں نے مغربی کنارے میں غیر قانونی بستیوں کی تعمیر کے خلاف فلسطینیوں کے مظاہروں پر حملہ کرکے متعدد فلسطینیوں کو زخمی کردیا ہے۔صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں کے خلاف پلاسٹک کی گولیوں، ساؤنڈ بموں اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔ فلسطینی ہلال احمر نے اطلاع دی ہے کہ 11 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔فلسطین سے ایک اور خبر یہ ہے کہ غاصب صیہونی فوجیوں نے غرب اردن میں ایک فلسطینی شہری کے مکان کو مسمار کردیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.