لبنان پر صیہونی جارحیت پر عالمی خاموشی کی مذمت، لبنان کے رکن پارلیمنٹ

0 102

لبنان کے رکن پارلیمنٹ ابراہیم الموسوی نے اپنے ملک کے خلاف صیہونی حکومت کی مسلسل جارحیت اور اس پر عالمی برادری کی خاموشی پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے لبنانی حکومت سے اس کا ٹھوس مقابلہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

حالیہ ہفتوں میں اسرائیلی حکومت نے بار بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لبنان کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے کیے ہیں۔ دو روز قبل بھی صیہونی ٹولے نے بمباری کر کے دو لبنانیوں کو شہید اور آٹھ کو زخمی کر دیا تھا۔ خاص طور پر بقاع کے علاقے میں صیہونی ٹولے کے اقدامات نے وہاں کے مقامی شہریوں کے تحفظ اور لبنان کی خودمختاری کے بارے میں سخت خدشات کو جنم دیا ہے۔

اسی تناظر میں لبنانی پارلیمنٹ میں حزب اللہ لبنان کے نمائندے ابراہیم الموسوی نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اور عالمی برادری سے سنجیدہ اقدام کا مطالبہ کیا ہے۔ خیال رہے کہ صیہونی حکومت کے لبنان پر بار بار حملے جنگ بندی معاہدے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد سترہ سو ایک کی صریح خلاف ورزی شمار ہوتے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.