کیپیٹل ہل حملہ کیس، ٹرمپ پر تیسری بار فرد جرم عائد
ٹرمپ پر امریکا کو دھوکا دینے کی سازش کے الزامات عائد کیے گئے ہیں
نیو یارک(شوریٰ نیوز) کیپیٹل ہل حملہ کیس، ٹرمپ پر تیسری بار فرد جرم عائد،ٹرمپ پر امریکا کو دھوکا دینے کی سازش کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔اس کیس میں ٹرمپ پرکارسرکار میں مداخلت کی کوشش، امریکا کو دھوکا دینے کی سازش کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ فرد جرم عائد ہونے کے بعد ٹرمپ نے بائڈن اور خصوصی وکیل ٹیکس سمتھ پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ جعلی فرد جرم امریکی معا شرے کے زوال کو ظاہرکرتی ہے۔یاد رہے کہ کیپیٹل ہل حملہ میں ہنگامہ آرائی کے دوران 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے، حملے کے الزام میں ایک ہزارافراد کوگرفتار کیا گیا تھا۔بائیڈن انتظامیہ کے مطابق 2024 میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں مداخلت کی کوشش کی جارہی ہے۔جعلی فرد جرم 1930 کی دہائی میں نازی جرمنی کی یاد دلاتی ہے۔