سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی تحقیقات کے تبادلےکی منظوری دیدی

0 108

سعودی عرب کی کابینہ نے پاکستان کے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے ساتھ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی تحقیقات میں تعاون کی منظوری دے دی۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں سعودی ڈائریکٹریٹ آف فنانشل انویسٹی گیشن کو پاکستان کے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے ساتھ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت اور متعلقہ جرائم سے متعلق تحقیقات کے تبادلے میں تعاون کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی منظوری دی گئی۔

سعودی میڈیا کے مطابق اجلاس میں شامی عبوری صدر احمد الشارع اور جرمن صدر فرینک والٹر سٹین میئرکے ساتھ سعودی ولی عہد کی ملاقاتوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

کابینہ اجلاس میں علاقائی اور عالمی صورت حال میں پیش رفت پر روشنی ڈالی گئی۔غزہ میں فائر بندی معاہدے کو جاری رکھنے کے لیے سعودی عرب کی بھرپور سپورٹ کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس میں غزہ جنگ بندی کو مستقل کرنے پر زور دیتے ہوئے انسانی بنیادوں پر غزہ میں امدادی اشیا کی ترسیل کو تیز کرنے پر زور دیا گیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.