غزہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے مذاکرات

0 101

حماس کے ترجمان نے کہا کہ تیاسیر کراسنگ کی کارروائی مغربی کنارے میں قابضوں کی بڑھتی ہوئی جارحیت کا جواب ہے

حماس کے ترجمان عبداللطیف القانون نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے مذاکرات شروع ہوچکے ہیں اور ہم اس وقت غزہ کے لوگوں کی امداد اور تعمیر نو کے لئے کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غاصب حکومت جنگ بندی معاہدے میں طے شدہ انسانی ہمدردی کے پروٹوکول میں خلل ڈالتے ہوئے اس پر عمل درآمد میں تاخیر کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کے لوگوں کی آباد کاری اور ریلیف ایک فوری انسانی مسئلہ ہے جسے قابض حکومت کے تاخیری حربوں کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔

حماس کے ترجمان نے مزید کہا کہ تیاسیر کراسنگ کی کارروائی مغربی کنارے میں قابضوں کی بڑھتی ہوئی جارحیت کا جواب ہے اور یہ فلسطینی قوم کے اپنے دفاع کے حق پر زور دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قابض حکومت کے مواخذے کے بارے میں بین الاقوامی خاموشی اسے غزہ کی طرح مغربی کنارے میں بھی جنگی جرائم کے ارتکاب کی ترغیب دیتی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.