فلسطین: غرب اردن کے مزید بگڑتے حالات

0 104

مغربی کنارے میں جنین اور طولکرم کیمپوں پر اسرائیلی فوج کے مسلسل حملوں نے ہزاروں فلسطینیوں کو بے گھر کر دیا ہے اور ان علاقوں میں حالات مزید ابتر ہو گئے ہیں۔

غزہ میں جنگ بندی کے بعد صیہونی حکومت نے اپنی ناکامیوں کی تلافی کے مقصد سے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں پر اپنے حملے تیز کر دیئے ہیں اور جنین شہر اور اس کے کیمپ پر حملہ سولہویں دن میں داخل ہو گیا ہے جبکہ طولکرم پر بھی دس دنوں سے حملے جاری ہیں۔

ارنا کے مطابق صیہونی قابض فوج نے جنین اور طولکرم کیمپوں پر اپنے حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے شمالی مغربی کنارے کے دیہاتوں پر بھی چھاپے مارکر فلسطینیوں کو بے دخل اور ان علاقوں میں مکانات اور بنیادی ڈھانچے کو تباہ کردیا ہےاور شمالی مغربی کنارے میں جنین اور طولکرم کیمپوں پر جارح صیہونی حکومت کے حملوں کے نتیجے میں تقریباً پانچ ہزار پانچ سو فلسطینی خاندان بے گھر ہو گئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ فلسطینی شہری اور مجاہدین بھی غزہ اور مغربی کنارے میں صیہونی حکومت کے جرائم کے جواب میں ہر ممکن طریقے سے صیہونیوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.