تعمیراتی شعبے کو ریلیف دینے کیلئے پیکج تیار، تجاویز ایف بی آر کے سپرد

0 110

وزیراعظم کی جانب سے قائم ٹاسک فورس نے تعیمراتی شعبے کے لیے مجوزہ پیکج تیار کرلیا جس کے بعد وزارت ہاؤسنگ نے تعیمراتی شعبے کے لیے ریلیف کی تجاویز ایف بی آر کے سپرد کردیں۔

دستاویزات کے مطابق پیکج میں ہاؤسنگ کے شعبے میں خریداروں کو ریلیف دینے کی سفارش کی تجویز شامل ہے جب کہ تعمیراتی شعبے کی بحالی سے روزگار میں اضافے کے لیے تجاویرشامل ہیں۔

دستاویزات کے مطابق نان فائلرکو ایک کروڑروپےمالیت کی جائیداد خریدنےکی اجازت دینے اور پراپرٹی کی فروخت میں ٹیکس کی شرح نصف کرنے کی تجویز شامل ہے۔

دستاویزات میں بتایا گیا ہےکہ جائیداد کی لین دین میں مجموعی طور پر 11 سے 14فیصد ٹیکس عائد ہے جسے 4 سے4.5 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔

اس کے علاوہ سمندر پار پاکستانیوں کے لیے پراپرٹی کی خریداری میں آسان طریقہ کار اور سمندرپار پاکستانیوں کےلیےنادرا سے آن لائن رجسٹرڈ ہونےکی سہولت دینے کی تجویز شامل ہے۔

دستاویزات کے مطابق پیکج میں فائلرزکےلیے5 کروڑ کی پراپرٹی کو ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں شامل کرنےکی سہولت کی تجویز بھی شامل کی گئی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.