اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں کمی

0 115

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں کمی دیکھی گئی۔

آج کاروبارکے اختتام پر 100 انڈیکس 1634 پوائنٹس کم ہوکر ایک لاکھ10 ہزار 301 پوائنٹس پر بند ہوا۔

آج کاروباری دن میں 100 انڈیکس 2828 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

حصص بازار میں آج 59.89 کروڑ شیئرز کے سودے 25.62 ارب روپے میں طے ہوئے۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 172 ارب روپے کم ہوکر 13 ہزار 654 ارب روپے ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.