ہم غزہ کے عوام کی مرضی کے بغیر آنے والی ہر فوج کو غاصب سمبھ کر اس کا مقابلہ کریں گے: ترجمان حماس

0 112

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے گزشتہ شب کہا کہ فلسطینی عوام کی اجازت اور مرضی کے بغیر غزہ ميں داخل ہونے والی ہر فوج کو قابض سمجھ کے اس کا مقابلہ کیا جائے گا۔

ارنا نے فلسطین کی سما نیوز ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ حازم قاسم نے کہا ہے کہ ٹرمپ کا منصوبہ فلسطینی قوم کو شکست نہیں دے سکتا بلکہ ہماری قوم اس کو شکست دے گی۔ انھوں نے کہا امریکی حکام فلسطینیوں کو یہاں سے نکالنے کے بارے میں ٹرمپ کے بیان کی جتنی چاہیں تکرار کریں، لیکن فلسطینی عوام اپنی سرزمین کے وفادار ہیں اور اس کو ہرگز نہیں چھوڑیں گے۔ حماس کے ترجمان نے کہا کہ امریکی صدر فلسطینی قوم کے خلاف اسرائیلی غاصبین کی حمایت میں انتہا پسندانہ اور مجرمانہ موقف بیان کر رہے ہیں۔ حازم قاسم نے کہا کہ فلسطینیوں کو یہاں سے نکالنے کے بارے میں ٹرمپ کا منصوبہ ناقابل عمل ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے 4 فروری کو غزہ کو خالی کرکے وہاں کے باشندوں کو پڑوسی عرب ملکوں میں بھیجنے اور اس کو امریکی تسلط میں لینے کی بات کی ہے۔ انھوں نے مقبوضہ فلسطین کے پڑوسی ملکوں منجملہ مصر اور اردن کو حکم دیا ہے کہ وہ غزہ کے عوام کے اپنے ہاں بسائيں۔ ٹرمپ نے جمعرات کو کہا ہے کہ جنگ ختم ہونے کے بعد اسرائیل غزہ امریکا کی تحویل میں دے گا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.