بھارت میں اسکول جانے سے بچنے کیلئے طالب علم نے اسکول کو دھمکی آمیز ای میل کردی

0 116

بھارتی شہر نوئیڈا میں اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے کے الزام میں پولیس نے 9ویں جماعت کےطالب علم کوحراست میں لےلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق طالب علم نے 4 اسکولوں کو دھمکی آمیز ای میل بھیجی تھیں جن میں اسکول میں بم کی موجودگی کا کہا گیا تھا۔

پولیس کےمطابق طالب علم نے اپنی لوکیشن چھپانےکے لیے وی پی این کا بھی استعمال کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال دسمبر میں دہلی کے 40 اسکولوں کو اسی قسم کی دھمکی آمیز ای میلز موصول ہوئی تھیں جبکہ گزشتہ ماہ پولیس نے 12 ویں جماعت کے ایک طالب علم کو گرفتار کیا تھا جس نے کم از کم 23 اسکولوں دھمکی آمیز ای میلز بھیجی تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آج گرفتار ہونے والے طالب علم نے اسکول جانے سے بچنے کے لیے دھمکی آمیز ای میلز بھیجیں تھیں۔

پولیس کے مطابق طالب علم نے ماضی میں اس قسم کی ای میلز سے ہونے والی افراتفری کو دیکھتے ہوئے ایسی میلز بھیجنے کا فیصلہ کیا اور وی پی این کا استعمال سیکھنے کے لیے بھی یوٹیوب کا سہارا لیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.