پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے نمائشی میچز کا انعقاد 14 اگست کو ہو گا
مردوں اور خواتین کے نمائشی میچز کی منصوبہ بندی تیار کر لی ہے، مدثر آرائیں
اسلام آباد(شوریٰ نیوز) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے نمائشی میچز کا انعقاد 14 اگست کو ہو گا ،مردوں اور خواتین کے نمائشی میچز کی منصوبہ بندی تیار کر لی ہے، پاکستان نیٹ بال فیڈریشن ہر سال جشن آزادی کے موقع پر اس دن کو شایان شان طریقے سے منانے کے لئے مرد اور خواتین کے نمائشی میچز منعقد کروانے کا اعلان کرتی ہے، یہ میچز 14 اگست کو کراچی، حیدر آباد، پشاور، اسلام آباد، فیصل آباد، لاہور، کوئٹہ، مظفر آباد اور گلگت میں منعقد ہوں گے۔ اس سلسلہ میں تمام متعلقہ صوبائی اور ریجنل ایسوسی ایشن کو ہدایت جاری کردی گئیں ہیں۔ مقابلوں کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن ہر سال یوم آزادی کے موقع 14 اگست کو ملک بھر میں نمائشی میچز منعقد کرواتی رہی ہے۔