پاکستان نے ورلڈ مارشل آرٹس گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا
دلاور خان نے امریکا کے ایونٹ میں 77کلو گرام کیٹیگری میں کامیابی پا لی
فلوریڈا(شوریٰ نیوز)پاکستان نے ورلڈ مارشل آرٹس گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا،دلاور خان نے امریکا کے ایونٹ میں 77کلو گرام کیٹیگری میں کامیابی پا لی،پاکستان کے دلاور خان سنان نے ورلڈ مارشل آرٹس گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا۔دلاور خان نے امریکا میں ہونے والے ایونٹ میں 77کلو گرام کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا ہے۔دلاور خان نے فائنل میں امریکی ایتھلیٹ ایلی ڈیوس کو شکست دے کر طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔واضح رہے کہ ورلڈ مارشل آرٹس گیمز فلوریڈا میں منعقد ہوئے تھے۔