ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، پاکستان کو ملائیشیا کے ہاتھوں شکست

پاکستان اپنا دوسرا میچ 4 اگست کو کوریا کے خلاف، تیسرا میچ جاپان کے خلاف کھیلے گا

0 89

چنئی(شوریٰ نیوز)ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، پاکستان کو ملائیشیا کے ہاتھوں شکست، پاکستان اپنا دوسرا میچ 4 اگست کو کوریا کے خلاف، تیسرا میچ جاپان کے خلاف کھیلے گا،پاکستان ہاکی ٹیم کا ایشین چیمپئنز ٹرافی میں مایوس کن آغاز، ایونٹ کے پہلے میچ میں ملائیشیا نے پاکستان کو شکست دیدی۔بھارتی شہر چنئی میں ہونیوالی ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے میچ میں ملائیشیا نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی،پاکستان کی جانب سے واحد گول عبدالرحمان نے کیا۔ پاکستان اپنا دوسرا میچ 4 اگست کو کوریا کے خلاف، تیسرا میچ جاپان کے خلاف، چوتھا میچ چائنا کے خلاف جبکہ پانچواں میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.