جشن آزادی پاور لفٹنگ کے نمائشی مقابلے 14 اگست کو ہوں گے
جشن آزادی کے نمائشی مقابلوں کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں
اسلام آباد(شوریٰ نیوز)جشن آزادی پاور لفٹنگ کے نمائشی مقابلے 14 اگست کو ہوں گے،جشن آزادی کے نمائشی مقابلوں کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، پاکستان پاور لفٹنگ فیڈریشن کے زیراہتمام جشن آزادی پاور لفٹنگ کے نمائشی مقابلے 14 اگست کو منعقد ہوں گے۔ پاکستان پاور لفٹنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل راشد ملک نے بتایا کہ ایونٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔جشن آزادی کے نمائشی مقابلوں کے انعقاد کے لیے فیڈریشن کے ساتھ منسلک اداروں، صوبائی اور ریجنل ایسوسی ایشنز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ اس موقع پر اپنے، اپنے علاقوں میں نمائشی مقابلے منعقد کروائیں۔