عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 15ڈالرکم ہو گئی
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 2800روپے کم ہوگئی
کراچی (شوریٰ نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 15ڈالرکم ہو گئی،مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 2800روپے کم ہوگئی،عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ گھٹنے کے ساتھ ساتھ مقامی سطح پر بھی قیمتیں کم ہوگئیں۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15ڈالر گھٹ کر 1936ڈالر کی سطح پر آگئی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں کمی کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کے نرخ گر گئے اور فی تولہ سونے کی قیمت 2800روپے گھٹ کر 220200روپے ہوگئی۔اسی طر فی 10گرام سونے کی قیمت 2401 روپے کی کمی سے 188786روپے ہوگئی۔