سبزی منڈی میں پہلی بار رقوم کی ادائیگی کیلئے کیو آر کوڈ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ

0 125

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کراچی کی سبزی منڈی میں پہلی بار رقوم کی ادائیگی کے لئے کیو آر کوڈ سسٹم متعارف کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کیو آر کوڈ سسٹم پہلے مرحلے میں سبزی اور فروٹ منڈی میں متعارف کرے گا، سٹیٹ بینک کیو آر کوڈ سسٹم آئندہ دو ماہ میں نافذ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

سینئر ڈپٹی چیف منیجر سٹیٹ بینک نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں سٹیٹ بینک ہول سیل مارکیٹوں میں کیو آر کوڈ سسٹم لائے گا، کیو آر کوڈ سسٹم سے رقوم کی ادائیگی ڈیجیٹل ہوگی

سینئر ڈپٹی چیف منیجر سٹیٹ بینک نے کہا کہ تاجروں کو کیو آر کوڈ سسٹم کے استعمال کیلئے تربیت فراہم کی جائے گی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.