ٹرمپ کی دھمکیوں کی کوئی اہمیت نہیں؛ حماس

0 114

تحریک حماس کے رہنما سامی ابو زہری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے ہفتے کی سہ پہر تک تمام صہیونی قیدیوں کو رہا کرنے کی دھمکیوں کے جواب میں کہا کہ ٹرمپ کی دھمکیوں کی کوئی اہمیت نہیں۔

حماس کے رہنما سامی ابو زہری نے منگل کو رائٹرز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ دھمکی دینے والی زبان کی کوئی اہمیت نہیں البتہ اس سے معاملات کی پیچیدگی بڑھ جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کو یاد رکھنا چاہیے کہ ایک معاہدہ ہے اور دونوں فریقوں کو اس کا احترام کرنا ہے، اور قیدیوں کی واپسی کا یہی ایک واحد راستہ ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر نے اپنی دھمکیوں میں کہا تھا کہ اگر تمام صیہونی قیدیوں کو ہفتے کی دوپہر 12 بجے تک رہا نہ کیا گیا تو جہنم کے دروازے کھل جائیں گے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.