اقوام متحدہ؛ 40000 فلسطینی مغربی کنارے سے گھر بار چھوڑنے پر مجبور

0 44

اقوام متحدہ سے وابستہ ادارے نے مغربی کنارے پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کے باعث 40 ہزار فلسطینیوں کے بے گھر ہونے کا اعلان کیا۔

اقوام متحدہ سے وابستہ فلسطینی پناہ گزینوں کے ادارے نے کہا ہے کہ مغربی کنارے پر صہیونی فوج کا حملہ اس علاقے کے پناہ گزین کیمپوں کے انخلاء کا سبب بنا ہے۔

اس رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ صیہونی جارحیت کے باعث طولکرم، جنین اور نورشام کیمپوں سے 40,000 فلسطینی خاندان اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں اور مغربی کنارے کے شمال میں قائم کیمپ اب رہنے کے قابل نہیں رہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.