چین کی بحیرہ جنوب میں آسٹریلیا کے اشتعال انگیز اقدامات کی شدید مذمت

0 100

چین نے جنوبی بحیرہ چین میں آسٹریلیا کی جانب سے جان بوجھ کرکی جانے والی اشتعال انگیزی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قدام سے چین کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت قومی دفاع کے ترجمان ترجمان ژانگ ژیاؤانگ نے 11 فروری کو بحیرہ جنوبی چین میں چینی فوجی کے طیارے کے ساتھ غیر محفوظ اور غیر پیشہ ورانہ تعامل کے آسٹریلیا کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے جمعہ کو آسٹریلیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ جان بوجھ کر چین کے حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور خود کو متاثر ظاہر کر کے جھوٹی داستانیں پھیلا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں اور آسٹریلیا سے اس اقدام کے خلاف سخت احتجاج کر چکے ہیں، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آسٹریلوی طیارے کو نکالنے کے لئے چین کے اقدامات اس کی قومی خودمختاری اور سلامتی کا جائز اور قانونی دفاع ہے۔

انہوں نے آسٹریلیا پر زور دیا کہ وہ دوسروں کے آلہ کار کا کردار ادا کرنے اور بحیرہ جنوبی چین میں مسائل پیدا کرنے کی بجائے اپنی بحری اور فضائی افواج کو سختی سے کنٹرول کرے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.