آئی فون کی پشت پر سیب کا نشان ایک بہترین فیچر ہے

آپ اپنے بیک ٹیپ فیچر سے اپنے کیمرہ ایپ کے ساتھ تصویر کھینچ سکتے ہیں

0 92

اسلام آباد(شوریٰ نیوز) آئی فون کی پشت پر سیب کا نشان ایک بہترین فیچر ہے،آپ اپنے بیک ٹیپ فیچر سے اپنے کیمرہ ایپ کے ساتھ تصویر کھینچ سکتے ہیں،موبائل کی ایجاد نے رابطوں کا آسان بنادیا ہے یوں تو کئی موبائل کمپنیاں آئے دن نت نئے موبائل فون متعارف کراتی رہتی ہیں تاہم ان میں سے چند ہی عوام کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوتی ہیں ان ہی میں آئی فون بھی شامل ہے۔ایپل اپنے آئی فون میں نت نئے فیچرزمتعارف کراتا رہتا ہے ایسا ہی ایک فیچرآئی فون کی بیک پر موجود ایپل کا لوگو ہے۔ جی ہاں آئی فون کی پشت پر سیب کا نشان ایک بہترین فیچر ہے جسے آپ اکثر کور سے ڈھانپ کر رکھتے ہیں۔کیا آپ نے کبھی اپنے آئی فون کی پشت پر ایپل کے فینسی لوگو کے بارے میں سوچا ہے کہ یہ کیوں دیا گیا ہے؟یقینی طور پر یہ ایک بٹن ہے. اگر یقین نہیں ہے تو اسے آزما کر دیکھ لیں لیکن اس سے پہلے آپ کو سیٹنگ میں جاکر کچھ تبدیلیاں کرنی ہوں گی۔سب سے پہلے آپ سیٹنگز میں جائیں، ایکسیسبیلٹی پر ٹیپ کریں، اور پھر ٹچ مینو، اور فہرست کے بالکل نیچے آپ کو بیک ٹیپ کا اختیار ملے گا۔ آپ ڈبل ٹیپ یا ٹرپل ٹیپ آپشن کے ساتھ بہت سارے آپشنز کو چن سکتے ہیں۔آپ اپنے بیک ٹیپ فیچر سے اپنے کیمرہ ایپ کے ساتھ تصویر کھینچ سکتے ہیں، ایپس کو تبدیل کر سکتے ہیں، اور یہاں تک کہ اسکرین شاٹ بھی لے سکتے ہیں یہ فیچر آپ کو انتہائی آسانی کے ساتھ بہتر سہولت فراہم کرے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.