نیٹ فلکس کا پاس ورڈ شیئرنگ کی سہولت کے خاتمے کیلئے کریک ڈاؤن
صارف اب ایک ہی پروفائل کا پاس ورڈ متعدد افراد کے ساتھ شیئر نہیں کر سکتے
اسلام آباد(شوریٰ نیوز) نیٹ فلکس کا پاس ورڈ شیئرنگ کی سہولت کے خاتمے کیلئے کریک ڈاؤن،صارف اب ایک ہی پروفائل کا پاس ورڈ متعدد افراد کے ساتھ شیئر نہیں کر سکتے۔نیٹ فلکس کی جانب سے آج بھارتی صارفین کو بذریعہ ای میل اس سے آگاہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے او ٹی ٹی پلیٹ فارم نے ایک بلاگ پوسٹ بھی شائع کی جس میں تفصیل بیان کی گئی ہیں۔پوسٹ میں لکھا ہے کہ صارف اب ایک ہی پروفائل کا پاس ورڈ متعدد افراد کے ساتھ شیئر نہیں کر سکے گا کیونکہ یہ سہولت بھارت میں مکمل طور پر ختم کر دی گئی۔ ایک اکاؤنٹ پر بنائی گئی پروفائل اب ایک ہی ڈیوائس پر استعمال کی جا سکے گی جبکہ ڈیوائس تبدیل کر کے پروفائل ڈالنے پر اضافی رقم ادا کرنا ہوگی۔بلاگ پوسٹ میں صارفین کو بتایا کہ ایک ہی پروفائل کو دوسری ڈیوائس میں منتقل کرنے کے عمل کو پاس ورڈ شیئرنگ تصور کیا جائے گا جس کیلیے ادائیگی کی شرط رکھی گئی ہے۔اسی لیے صارف کو چاہیے کہ وہ اپنے اکاؤنٹ پر بنائی گئیں پروفائلز کو صرف اُن ہی ڈیوائس پر استعمال کرے جسے وہ بار بار تبدیل کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔