پاکستان میں بھی اے آئی اینکرز متعارف کرادیے گئے

پاکستان میں پہلی بار مصنوعی ذہانت سے لیس 2 اے آئی نیوز اینکرز متعارف کرائے

0 77

اسلام آباد(شوریٰ نیوز)پاکستان میں پہلی بار آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) یعنی مصنوعی ذہانت سے لیس 2 اینکرز متعارف کرادیے گئے ہیں۔ایک یوٹیوب چینل نے اپنے ٹوئٹر، فیس بُک اور یوٹیوب چینل پر یہ دعویٰ کیا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار مصنوعی ذہانت سے لیس 2 اے آئی نیوز اینکرز متعارف کرائے ہیں جن میں ایک مرد اور ایک خاتون نیوز اینکر ہے۔مقامی ٹیلی ویژن چینل ہے، جس پر دستاویزی فلمیں، انفوٹینمنٹ پروگرام اور سیاحتی پروگرام نشر کیے جاتے ہیں، یہ چینل دو سال قبل 2021 میں لانچ کیا گیا تھا۔یوٹیوب ویڈیو پر انہوں نے کہا کہ یہ ملک کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ پاکستان آج ٹیکنالوجی کی دنیا میں نئی تاریخ رقم کررہا ہے۔انہوں نے اے آئی اینکر سے سوال بھی پوچھے، دلچسپ بات یہ ہے کہ اے آئی نیوز اینکر کا چہرہ چینل کے سی ای او جیسا ہے۔ وہ دنیا کے پہلے اے آئی ٹاک شو کا آغاز کررہے ہیں جہاں تمام اینکرز مصنوعی ذہانت سے لیس اینکرز ہوں گے جو مختلف ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.