کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس ڈبل نمونیا میں مبتلا

0 116

کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کی صحت سے متعلق ویٹیکن نے بتایا ہے کہ پوپ فرانسس کو ڈبل نمونیا کی تشخیص ہوئی ہے۔

ویٹیکن کے مطابق پوپ فرانسس ہوش میں ہیں اور انہوں نے آج صبح ناشتہ بھی کیا ہے۔

ویٹیکن حکام کا کہنا ہے کہ پوپ کے خون کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے جن کے نتائج سے پوپ کی حالت میں معمولی بہتری سامنے آئی ہے۔

دوسری جانب آج اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے بھی اسپتال میں پوپ فرانسس کی عیادت کی ہے۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اطالوی وزیر اعظم نے کہا کہ پوپ فرانسس ہشاش بشاش تھے۔

خیال رہے کہ 88 سالہ پوپ فرانسس سانس لینے میں دشواری کی شکایت پر 14 فروری سے اسپتال میں داخل ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.