اسلام آباد(شوریٰ نیوز)ایف آئی اے نے چئیرمین تحریک انصاف کے وکیل خواجہ حارث کو بھی طلب کر لیا ۔خواجہ حارث کو آج دو بجے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل میں طلب کیا گیا ۔خواجہ حارث کو بھی اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایات پر زیر تفتیش لایا گیا ۔خواجہ حارث سے پہلے سابق وزیر اعظم کے وکیل نعیم پنجوتھہ کو بھی طلب کیا گیا تھا ۔نعیم پنجوتھہ نے جج ہمایوں دلاور کے جعلی فیس بک سکرین شارٹ عدالت میں پیش کیے تھے ۔ایف آئی اے کی انکوائری میں سکتین شارٹ جعلی ثابت ہوئے تھے ۔نعیم پنجوتھہ کے جوابوں کی روشنی میں ایف آئی اے نے خواجہ حارث کو بھی طلب کر لیا۔