اسلام آباد( شوریٰ نیوز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء نے کہا ہے کہ آج وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں ملاقات ہو گی اور نگراں وزیراعظم کا نام فائنل ہو گا، نگراں وزیراعظم کے حوالے وزیراعظم نے مشاورت کا عمل مکمل کر لیا ہے،عبدالحفیظ شیخ نگراں وزیراعظم بننے کی اہلیت رکھتے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے گھر میں بلٹ پروف کمرہ بنایا ہوا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کو رہائی مل سکتی لیکن نا اہلی برقرار رہے گی۔افتخار درانی کی فیملی آئے تو یقین دلاتے ہیں قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ آج نام فائنل ہونا تھا، اپوزیشن لیڈر کی مصروفیات کی وجہ سے ملاقات نہ ہو سکی،نگراں وزیراعظم کیلئے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر3،3 نام دیں گے۔جو نام اس وقت میڈیا پر چل رہے ہیں یہ سبھی نام زیر غور آئے ہیں۔ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ہر فیصلہ نوازز شریف کو اعتماد میں لے کر کرتی ہے۔مسلم لیگ ن نواز شریف کی منظوری کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کرتی۔پیپلز پارٹی نے بھی نگران وزیراعظم کیلئے نام دیئے ہیں۔نگراں وزیراعظم کیلئے جس کا نام فائنل ہو گا وہ اسی وقت فون پر ان کو اطلاع کر دی جائے گی۔انہوں نے کہا ہے کہ جیل کے حکام نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کہا کہ کمرے میں دو باکس پڑے ہیں انہوں نے کہا ان کو ہاتھ نہیں لگنا لیکن ان کا مطلب غلط سمجھ رہے ہیں۔اے کلاس کوئی کسی کمرے یا بلڈنگ کا نام نہیں ہوتا۔چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کسی اور کسی میں بھی ہو سکتی ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ مارچ کے پہلے ہفتے یا فروری کے آخری ہفتے میں الیکشن ہونگے۔بینظر بھٹو کی شہادت پر بھی الیکشن آگے کئے تھے۔اگر الیکشن آگے کئے تو آئینی تقاضہ ہے کہ صدر مملکت کی کی مدت بھی بڑھے گی۔انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ سی سی آئی ایک پاور فل آئینی ادارہ ہے،سی سی آئی نے مردم شماری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔مردم شماری منظور ہو جائے تو آئین کے مطابق حلقہ بندیاں ہوتی ہیں۔نئی حلقہ بندیاں 120دن میں ہونی ہیں تو2023میں کیسے الیکشن ہو سکتے ہیں۔نگران وزیراعظم کیلئے جس کا نام فائنل ہو گا اس کو اطلاع دے دی جائے گی۔