غزہ میں بڑے پیمانے پر انسداد پولیو مہم شروع کر دی گئی

0 107

غزہ میں بڑے پیمانے پر انسداد پولیو مہم شروع کردی گئی جس کا مقصد 10 سال سے کم عمر کے تقریباً 600,000 فلسطینی بچوں کو پولیو قطرے پلانا ہے۔

مہم غزہ کی وزارت صحت، عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)، اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) اور فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ایجنسی (انروا) کے تعاون سے چلائی جا رہی ہے، انروا کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے ایک بیان میں کہا کہ پولیو کے خلاف بڑے پیمانے پر ویکسینیشن مہم گزشتہ روز شروع کی گئی۔

انروا کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے کہا کہ پچھلی مہموں کی طرح ہمارا مقصد غزہ کی پٹی میں 10 سال سے کم عمر کے تقریباً 600,000 بچوں تک پہنچانا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ انروا ٹیم کے 1,700 سے زیادہ ارکان ہمارے صحت کے مراکز اور موبائل پوائنٹس پر اس مہم میں حصہ لیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.