موسی ابو مرزوق سے منسوب بیان غلط طریقے سے پیش کیا گيا ہے: حازم قاسم

0 119

حماس نے تنظیم کے رکن موسی ابو مرزوق سے منسوب بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس بیان کو غلط طریقے سے پیش کیا گيا ہے اور حماس اسلحہ رکھنا استقامتی محاذ کا قانونی حق سمجھتی ہے اور اس سے ہرگز دستبردار نہیں ہوسکتی۔

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ تنظیم کے رکن اور رہنما موسی ابومرزوق سے منسوب کرکے جو بیان میڈیا میں نشرکیا جا رہا ہے اس کی کوئي حقیقت نہيں ہے اور اس کو غلط انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔

حماس کے ترجمان نے کہا کہ جب تک سرزمین فلسطین پر غاصبانہ قبضہ باقی رہتا ہے اس وقت تک اسلحہ رکھنے کے معاملے پر ہم کسی سے کوئی مذاکرات نہيں کرسکتے۔

واضح رہے کہ نیویارک ٹائمز نے موسی ابو مرزوق کے حوالے سے بے بنیاد دعوی کیا ہے کہ ” حماس اپنے اسلحے کے بارے میں مذاکرات کے لئے تیار ہے۔”حازم قاسم نے کہا کہ سبھی مقبوضہ سرزمینوں کی مکمل آزادی تک استقامت اپنی تمام قانونی شکلوں میں جاری رہے گی ۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.