فوجی اڈوں سے ہزاروں گولیاں چوری، صیہونی فوجی کو سزا

صیہونی فوج کے ایک گودام سے کئی ہتھیار اور 26 ہزار گولیاں چوری کی گئیں،ترجمان صیہونی فوج

0 216

تل ابیب (شوریٰ نیوز) فوجی اڈوں سے ہزاروں گولیاں چوری، صیہونی فوجی کو سزا، صیہونی فوج کے ایک گودام سے کئی ہتھیار اور 26 ہزار گولیاں چوری کی گئیںصیہونی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایک صیہونی فوجی کو فوجی اڈوں سے ہزاروں گولیاں چوری کرنے اورانھیں بیچنے کے جرم میں سزا دی گئی ہے۔صیہونی فوج کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ شام کی مقبوضہ جولان کی پہاڑیوں میں صیہونی فوج کے اڈے کے بارے میں اطلاعات ایک صیہونی شہری کو دینے کے جرم میں ایک اور صیہونی فوجی کو سزا دی گئی ہے۔یہ پہلی بار نہیں ہے کہ جب صیہونی فوجی اڈوں سے فوجی سازوسامان چوری کیا گیا ہے۔ چند روز قبل بھی صیہونی فوج کے ترجمان نے کہا تھا کہ صیہونی فوج کے ایک گودام سے کئی ہتھیار اور 26 ہزار گولیاں چوری کی گئیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.