کانگو: باغیوں کی ریلی میں دھماکہ، 11 افراد ہلاک، 60 زخمی

0 100

کانگو کے مشرقی شہر بوکاوو میں باغیوں کی ریلی میں دھماکے میں 11 افراد ہلاک جبکہ 60 سے زائد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اجتماعی ریلی باغی رہنما کارنیل نانگا کی طرف سے منعقد کی گئی تھی، باغی رہنما نے کانگو کے صدر فیلکس پر حملے کا الزام لگایا ہے۔

دوسری جانب حکومت کی طرف سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا، روانڈا حمایت یافتہ باغی گروپ نے گوما اور بوکاوو جیسے اہم شہروں پر قبضہ کیا ہوا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.