دمشق ،داعش کا حملہ، 23 شامی فوجی جاں بحق

داعش نے گزشتہ کئی ہفتوں سے اپنی دہشت گردانہ کارروائیوں میں اضافہ کر دیا ہے

0 159

دمشق(شوریٰ نیوز)داعش کا حملہ، 23 شامی فوجی جاں بحق، داعش نے گزشتہ کئی ہفتوں سے اپنی دہشت گردانہ کارروائیوں میں اضافہ کر دیا ہے یورونیوز کی رپورٹ کے مطابق داعشی دہشت گردوں نے دیرالزور میں شامی فوجیوں کی ایک بس پر حملہ کر دیا جس سے 23 فوجی جاں بحق اور 10 دیگر زخمی ہوگئے۔یاد رہے کہ داعش نے گزشتہ کئی ہفتوں سے اپنی دہشت گردانہ کارروائیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ سوموار کے دن رقہ میں داعش کے ایک حملے میں 10 شامی فوجی جاں بحق ہوگئے تھے۔قابل ذکر ہے کہ داعش کے بچے کھچے افراد کے خلاف آپریشن کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ لیکن اس کے باقی عناصر عراق اور شام کے مختلف علاقوں میں وقتا فوقتا دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دیتے رہتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.