غزہ انسانی المیہ سے دوچار

0 100

غزہ میں فلسطین کے انفارمیشن دفتر کے سربراہ نے غزہ کی بحرانی صورت حال کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

غزہ میں فلسطین کے انفارمیشن دفتر کے سربراہ اسماعیل الثوابتہ نے کہا ہے کہ غاصب صیہونیوں نے غزہ میں جنگ بندی کے پہلے مرحلے کو امدادی قافلوں اور امدادی ٹرکوں کو روک کر تعطل سے دوچار کر دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ روزانہ تین سو امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہوئے جبکہ انسان دوستانہ پروٹوکول کے مطابق ضرورت کے مطابق چھے سو امدادی ٹرکوں کو داخل ہونا تھا۔

اسماعیل الثوابتہ نے تاکید کی کہ اس وقت غزہ کی بیس فیصد امداد کی ضرورت تک پوری نہیں کی جا پارہی ہے جس کی بنا پر صورت حال بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے اور بیماروں کو علاج و معالجے کی دواؤں تک کی قلت کا سامنا ہے۔

غزہ میں فلسطین کے انفارمیشن دفتر کے سربراہ اسماعیل الثوابتہ نے کہا کہ غزہ کی امداد روکے جانے سے اقتصادی اور سماجی طور پر المیہ رونما ہو رہا ہے اور انسانی المیہ مزید ابتر ہوتا جا رہا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.