ریکوڈک منصوبے میں سعودی عرب کو شامل کرنے کا فیصلہ

0 75

اسلام آباد(شوریٰ نیوز)حکومت اور پاک فوج کے زیر انتظام سرمایہ کاری سہولت کونسل نے ریکوڈک منصوبے میں سعودی شمولیت کے پیش نظر پاکستان اور کینیڈا کی بیرک گولڈ کمپنی کے شیئر یکساں طور پر کم کرنے کیلئے کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ریکوڈک پراجیکٹ میں دوسرے ملک کو شامل کرنے کا باضابطہ فیصلہ رواں ہفتے سرمایہ کاری کونسل کی اپیکس کمیٹی نے کیا تھا،وزیراعظم شہباز شریف نے ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی تھی، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے بھی اس اجلاس میں شرکت کی۔مقامی میڈیا نے گزشتہ ماہ اطلاع دی تھی کہ سرمایہ کاری کونسل نے اصولی طور پر خلیجی ممالک کیلئے اربوں ڈالر کے 28 منصوبوں کی منظوری دی ہے جن میں دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر اور ریکوڈک میں کان کنی کے آپریشن شامل ہیں۔حکومتی عہدیداروں نے بتایا کہ چیئرمین سرمایہ کاری کونسل کی حیثیت سے اپنے آخری اجلاس میں وزیراعظم نے وزارت توانائی کو ریکوڈک کان کنی کے منصوبے میں ممکنہ سرمایہ کاروں کو حصص کی پیشکش کرنے کیلیے کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.