شام کی جھڑپوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے؛ حزب اللہ لبنان کا بیان

0 111

حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ شام میں جاری جھڑپوں سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے . حزب اللہ نے اپنے بیان میں ان دعووں کی سختی سے تردید کی ہےجن میں اس پر شام کی حالیہ جھڑپوں میں ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے۔

ارنا کے مطابق حزب اللہ نے اپنے بیان میں ان دعووں کی سختی سے تردید کی ہے کہ جن میں اس پر شام کی حالیہ جھڑپوں میں ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بعض فریق شام میں جو کچھ ہورہا ہے، اس کو ہم سے جوڑنے کی کوشش کررہے ہیں اور انہوں نے شام میں جاری جھڑپوں کا ایک فریق ہمیں ظاہر کرنے کی غلط کوشش کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ واشگاف اور ٹھوس الفاظ میں ان بے بنیاد اور جھوٹے دعووں کو مسترد کرتی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.