حج اور عمرہ زائرین کی طبی امداد کیلئے سکوٹر سروس کا آغاز

0 103

حج اور عمرے کی خصوصی عبادت کے لیے سعودی عرب آنے والوں کو ہنگامی طبی امداد کی فراہمی کے لیے سکوٹر سروس کا آغاز کیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں عمرہ اور حج کے لیے آنے والوں کے لیے خصوصی انتظامات کا اعلان کیا گیا ہے، ہنگامی طبی امداد کے لیے اب یہ سروس مدینہ منورہ میں بھی شروع کی گئی ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سکوٹر سواروں پر مشتمل یہ عملہ عمرہ اور حج ادا کرنے والوں کو ہنگامی طبی امداد دے سکے گا، بتایا جارہا ہے کہ اب تک 91 افراد کو ان ٹیموں نے رش والے مقامات سے اسپتال منتقل کیا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.