یقین ہے حماس کیساتھ یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ طے پا جا ئیگا: ایڈم بوہلر

0 110

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی ایڈم بوہلر نے کہا ہے کہ یقین ہے حماس کیساتھ یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ طے پا جائے گا۔

حال ہی میں امریکی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ایڈم بوہلر کا کہنا تھا کہ غزہ میں یرغمالیوں سے متعلق معاہدہ چند ہفتوں میں ممکن ہے، حماس کے ساتھ براہ راست ملاقات مددگاررہی، یقین ہے یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ طے پائے گا۔

بوہلر کا مزید کہنا تھا کہ حماس سے امریکا کی براہ راست بات چیت پر اسرائیل کی تشویش کو سمجھتے ہیں، یہ ایسا معاہدہ ہوگا جس کے تحت امریکی ہی نہیں تمام قیدی رہا ہوسکیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس سے براہ راست مذاکرات کررہی ہے جس کی حماس کے ایک عہدیدار نے بھی تصدیق کی تھی تاہم اب ایڈم بوہلر کے بیان کے بعد یہ واضح ہو گیا ہے کہ امریکا کے حماس کے ساتھ براہ راست مذاکرات جاری ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.