چودھری سالک حسین کا اوورسیز پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک ہونے پر نوٹس

0 100

وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی چودھری سالک حسین نے اوورسیز پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک ہونے کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔

پاکستان بزنس فورم فرانس نے اوور سیز پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک ہونے کا معاملہ وفاقی وزیر چودھری سالک حسین کے سامنے اٹھایا تھا جس کا وفاقی وزیر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔

چودھری سالک حسین نے کہا کہ یہ انتہائی نازک مسئلہ ہے، معاملے کی فوری انکوائری کی جائے، سمندر پار پاکستانی ہمارا سرمایہ ہیں، انہیں ناجائز تنگ نہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں سے زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی، ائیرپورٹس پر سمندرپارپاکستانیوں کے لیے فیسیلٹیشن ڈیسک بنائیں گے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.