سعودی ولی عہد سے لبنانی صدر کی ملاقات، تعلقات کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال

0 111

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے لبنانی صدر نے ملاقات کی۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے لبنانی صدر نے ملاقات کے دوران عالمی امور، باہمی دلچسپی کے تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا، لبنانی صدر نے کہا کہ سعودی عرب لبنان کیخلاف ٹریول ایڈوائزری اور درآمدات میں رکاوٹوں پر نظر ثانی کرے گا۔

انہوں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے، لبنان میں آئینی اداروں کے کام کی سالمیت اور باقاعدگی کی حمایت میں سعودی کردار پر زور دیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق جوزف عون کا سعودی عرب کا دورہ لبنان کی معیشت کیلئے مثبت ثابت ہوگا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.