آیت اللہ شیخ فیاض شدید علیل، شیخ ناصری کی مومنین سے خصوصی دُعا کی استدعا

0 68

نمائندہ آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) و سربراہ شوریٰ علمائے جعفریہ پاکستان علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے مرجع عالیقدر آیت اللہ العظمیٰ شیخ اسحاق الفیاض(دام ظلہ)کی ناگہانی علالت پر تمام مومنین و محبین حوزہ علمیہ سے اُن کی صحت و سلامتی کیلئے خصوصی دُعا کی استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام مومنین نمازِ شفاء، دعا، صدقات اور نیک اعمال کے ذریعے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں التجا کریں کہ وہ اپنے ولی برحق کو صحتِ کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے اور عالمِ اسلام پر ان کے وجودِ مسعود کا سایہ تادیر قائم رہے۔

یاد رہے مرجع عالیقدر آیت اللہ العظمیٰ شیخ اسحاق الفیاض(دام ظلہ) کو اچانک ایک شدید بیماری لاحق ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے انہیں فوری طور پر بغرضِ علاج بغداد منتقل کیا گیا ہے۔ اس مشکل گھڑی میں علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے تمام مؤمنین، علماء، طلباء، اور خصوصاً محبینِ مرجعیت سے پرخلوص اپیل ہے کہ اپنے عظیم مرجعِ تقلید کی شفایابی کے لیے بارگاہِ خداوندی میں دعاگو ہوں۔
۔”اللّٰهمّ اشفِه شفاءً عاجلاً تامّاً كاملاً يا أرحم الراحمين”خداوندِ متعال آپ سب کی دعاؤں کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.