رسک زیرو ہونے تک نواز شریف کی واپسی کا رسک نہیں لیں گے، خواجہ آصف

0 171

اسلام آباد(شوریٰ نیوز)سابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مشاورت کے دوران اس پر زور دیا گیا تھاچھوٹے صوبے سے نام تجویز کیا جائے۔رسک زیرو ہونے تک نواز شریف کی واپسی کا رسک نہیں لیں گے۔ن لیگ، پیپلز پارٹی کی میٹنگ کے دوران ڈاکٹر عبدالمالک کا نام تجویز کیا گیا تھا۔سابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹرعبدالمالک کے نام پر کسی کو اختلاف نہیں تھا۔کوئی سیاسی وابستگی رکھنے والے کو نگراں وزیراعظم بنایا جاتا تو الیکشن پر سوالیہ نشان ہوتا ۔خواجہ آصف نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں خلفشار ہے، دہشت گردی کئی برسوں سے چل رہی ہے۔حلقہ بندیوں سے متعلق الیکشن میں تاخیر ممکن ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ تاحیات نا اہلی والی بات اب ختم ہو چکی ہے۔انتخابات تاخیر کا شکار نہیں ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.