بہتر ہوتا انوار الحق کاکڑ کے بجائے غیر سیاسی شخص کو نگران وزیراعظم بنایا جاتا، ایمل ولی خان

0 161

اسلام آباد(شوریٰ نیوز) صوبائی صدر اے این پی ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ انوار الحق کاکڑ سینیٹر ہیں اور ایک سیاسی شخصیت ہیں،بہتر ہوتا کوئی غیر سیاسی شخص نگران وزیراعظم بنا دیا جاتا۔ ہمیں انوار الحق کاکڑ سے کوئی مسئلہ نہیں۔اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں شہباز شریف کو فیصلے کا اختیار دیا گیا۔الیکشن مقررہ وقت پر ہونے چاہئیں ورنہ بہت تنازعات کھڑے ہونگے۔اختر مینگل کو سب سے پہلے خود ماضی سے سبق سیکھنا چاہئے۔سب نے غلطیاں کی ہیں جس کی وجہ سے آج جمہوریت وینٹی لیٹر پر ہے۔ صوبائی صدر اے این پی ایمل ولی خان نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیر سیاسی شخص نگراں وزیراعظم ہوتا تو عوام کا پورے سسٹم پر اعتماد ہوتا۔میں نے دلوں کی ترجمانی کی ہے، منہ سے تو سب ویلکم کرتے ہیں۔بی اے پی کا فیصلہ ہے تو وہ پارٹی تو غیر سیاسی ہے ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ ہمارا یہ شکوہ نہیں ہے کہ ہم سے مشاورت کیوں نہیں کی گئی۔کے پی کے میں کابینہ تو ختم کر دی گئی لیکن گورنر اور وزیراعلی تو ابھی بھی ہیں۔اتحادی ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ ہم ہر بات مانیں گے،صوبائی مختاری کو رول بیک کرنے والے کسی بھی قانون کی مخالفت کرونگا۔انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان میں آوازیں ابھی سے اٹھنا شروع ہو گئی ہیں۔ہمارے ہر قول و فعل میں تضاد نہیں ہونا چاہئے۔ایمل ولی خان کہا ہے کہ کیا90دن میں انتخابات ہو سکتے ہیں، آئین و جمہوریت وینٹی لیٹر پر ہے۔الیکشن فروری میں ہونگے اور پاکستان کا مستقبل بھی الیکشن میں ہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.