امریکی جارحیت کی صورت میں ہمارے حملوں کا دائرہ بڑھ جائے گا: سید عبدالملک الحوثی

0 120

یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے ہمارے ملک کے خلاف اپنی جارحیت جاری رکھی اور صیہونی دشمن کی حمایت کی تو ہمارے حملے مزید وسیع ہو جائیں گے۔

انصاراللہ کے رہنما نے پیر کی رات اپنے خطاب میں کہا کہ امریکہ کو ہماری قوم کے مضبوط اور واضح پیغام سے سبق حاصل کرنا چاہیے، جو اس کے استحکام اور اپنے موقف پر قائم رہنے پر زور دیتا ہے، تاکید کے ساتھ کہا کہ ہمارے پاس ایسے آپشن ہیں جو امریکہ کے لیے زیادہ تکلیف دہ اور پریشان کن ہوں گے۔

انصار اللہ کے سربراہ نے کہا کہ صیہونی جہازوں پر پابندی ہمارا پہلا قدم تھا لیکن اگر غزہ میں قحط شدت اختیار کرتا ہے تو ہمارے اقدامات محدود نہیں رہیں گے۔ الحوثی نے تاکید کی کہ غزہ پٹی میں انسانی امداد کے داخلے کو روکنے پر صہیونی دشمن کا اصرار ایک واضح جارحیت اور ایک وحشیانہ جرم ہے جس پر خاموش نہیں رہا جا سکتا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.