صنعتی سرگرمیاں متاثر ہونے کے باوجود بڑے پیمانے پر مشینری درآمدات کا سلسلہ جاری

0 101

صنعتی سرگرمیاں متاثر ہونے کے باوجود بڑے پیمانے پر مشینری درآمدات کا سلسلہ جاری ہے، مہنگی مشینوں کی درآمد سے ملکی تجارتی خسارہ بھی بڑھنے لگا۔

ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال 2025 کے 8 ماہ میں مشینری کی درآمدات میں سالانہ 16 فیصد کا اضافہ ہوا، مالی سال 2025 کے 8 ماہ میں مشینری درآمدات 5 ارب 80 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔

رپورٹ کے مطابق فروری 2025 میں مشینری کی درآمدات میں سالانہ 12 فیصد کا اضافہ ہوا، فروری 24 سے فروری 25 تک مشینری کی مجموعی درآمدات 77 کروڑ 30 لاکھ ڈالر پر پہنچ گئیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق پاورجنریٹنگ مشینری کی درآمدات سالانہ 115 فیصد کی نمو سے 4 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہی، ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات سالانہ 38 فیصد اضافے سے 2 کروڑ ڈالر رہیں۔

رپورٹ کے مطابق الیکٹریکل مشینری کی درآمدات سالانہ 12 فیصد بڑھ کر 30 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ہیں، زرعی مشینری کی درآمدات سالانہ 81 فیصد بڑھ کر 80 لاکھ ڈالر ریکارڈ ہوئیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.