دہشتگردی کیلئے افغان سرزمین کا استعمال، افغان ناظم الامور دفتر خارجہ طلب، شدید احتجاج

0 101

پاکستان میں دہشت گردی کیلئے افغان سرزمین کے استعمال پر افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے افغانستان کے سامنے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا، پاکستان نے جعفر ایکسپریس حملے میں افغان سرزمین استعمال کرنے کا معاملہ اٹھایا، جعفر ایکسپریس حملے میں افغان سرزمین استعمال کرنے پر احتجاج ریکارڈ کیا گیا۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ پاکستان نے افغانستان سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے پر روز دیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.