خیبرپختونخوا میں جوڈیشل افسران کیلئے ویلفیئر فنڈز کے قیام کا فیصلہ

0 100

خیبرپختونخوا میں جوڈیشل افسران کے لئے ویلفیئر فنڈز کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے وزیر قانون اور محکمہ خزانہ کے اراکین پر مشتمل کمیٹی نے فنڈز کے قیام کی منظوری دے دی۔

دستاویز کے مطابق ویلفیئر فنڈز صحت، حادثات، قدرتی آفات اور دیگرمعاملات میں مالی معاونت کرے گا، فنڈز کو خیبرپختونخوا جوڈیشل آفیسرز ویلفیئر فنڈز بل 2025 کا نام دیا گیا ہے، فنڈز کے قیام میں ہر جوڈیشل افسر ماہانہ کے حساب سے پیسے جمع کریں گے۔

دستاویز میں کہا گیا کہ مجوزہ بل کے تحت فنڈ مینجمنٹ سمیت دیگر معاملات کو طے کیا جائے گا، فنڈز کے قیام کو قانونی شکل دینے کیلئے کابینہ سے بھی منظوری لی جائے گی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.