غزہ میں فلسطینی عوام کی نسل کشی کی مذمت؛ حماس

0 104

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان میں غزہ کے عوام کے خلاف غاصبانہ جارحیت اور نسل کشی کی جنگ دوبارہ شروع کرنے کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے ساتھ زیادہ سے زيادہ یکجہتی کا مطالبہ کیا ہے۔

حماس نے اس بیان میں مزید کہا کہ ہم غاصب فاشسٹ حکومت کی طرف سے غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف سفاکانہ جارحیت اور نسل کشی کی جنگ کے دوبارہ شروع ہونے کے خلاف ڈٹے ہوئے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم پوری عرب اور مسلم امۃ نیز دنیا کے حریت پسندوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہرممکنہ صورت میں فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں اور غزہ کے خلاف جارحیت بند کرنے کے لئےدباؤ بڑھا دیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم پوری عرب اور اسلامی برادری نیز دنیا بھر کے آزاد منش لوگوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ صیہونی حکومت کی جارحیت کے خلاف آواز بلند کریں، مظاہرے کریں، ریلیاں نکالیں اور صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم اور امریکا کی جانب سے تل ابیب کی حمایت کی مذمت کریں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.